ابنا: خلیج فارس تعاون کونسل کےمنصوبےکی بنیاد پر جس پرسعودی دارالحکومت ریاض میں حکومت یمن اور بعض مخالف گروہوں کےدرمیان دستخط ہوئےہیں ،علی عبداللہ صالح نے عدالتی تحفظ کی شرط پر اپنےجانشین عبدربہ منصورہادی کو اقتدارسونپ دیاہے ۔ خلیج فارس تعاون کونسل کےمجوزہ منصوبےکی بنیاد پر یمن میں صدارتی انتخابات فروری دوہزاربارہ میں ہوں گے۔ادھریمن کےصوبہ صعدہ میں حوثی قبائل کےحامیوں اور مسلح حملہ آوروں کےدرمیان ہونےوالی جھڑپوں میں بارہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئےہيں۔ شین ہوا کی رپورٹ کےمطابق یہ جھڑپيں سنیچرسےشروع ہوئي تھیں اور آج اتوار تک جاری رہیں ۔ مرنےوالوں کاتعلق عبدالملک حوثی کےحامیوں کےگروہ سے ہے۔ ........
/169